ماہِ نور شہر سُرور ربیع الاول شریف ۱۴۴۷ ھ اپنی تمام تر رعنائیوں اور ر
ماہِ نور شہر سُرور ربیع الاول شریف ۱۴۴۷ ھ اپنی تمام تر رعنائیوں اور ر | ماہِ نور شہر سُرور ربیع الاول شریف ۱۴۴۷ ھ اپنی تمام تر رعنائیوں اور روحانی برکتوں کے ساتھ جلوہ ساماں ہے۔ گلی گلی اسمِ محمد ﷺ کا چراغاں ہے۔ اہلِ ایماں کے دل حبِ رسول ﷺ سے نا صرف سرشار ہیں بلکہ اپنے آقا و مولا ﷺ کے پندرھویں جشن صد سالہ پر بے خودی کے عالم میں جھوم رہے ہیں۔ عقیدتوں کے پھول ، ارادتوں کے عَلم اور درود و سلام کے گلدستے لئے جامعۃ المصطفٰے ﷺ گوجرانوالہ کے طلبہ اور اساتذہ اپنے ملجیٰ وماویٰ سید و سرورِ دو جہاں ، باعث کُن فَکاں ، سرورِ لالہ رخاں ، ماہِ خوباں ، شہنشاہِ حسیناں ، احمدِ مجتبٰی حضرت محمد مصطفٰے علیہ التحیۃ والثنا کے حضور ناز میں خراج عقیدت اور ہدیۂ سپاس پیش کر رہے ہیں۔ اس عظیم الشان ، منظم اور مؤدب میلاد ریلی سے نہ تو ٹریفک میں کوئی رکاوٹ پیدا ہوئی اور نہ ہی اسکے بہاؤ میں فرق آیا۔ آخر میں میلاد شریف کے عملی پیغام اور دعا پر اختتام ہوا ۔ ضلعی انتظامیہ اور سیکورٹی اداروں کا بے حد شکریہ جن کے تعاون سے مزید آسانیاں پیدا ہوئیں - ان شاء اللہ العزیز ادارۃ المصطفٰے انٹرنیشنل کی مرکزی میلاد ریلی بارہ ربیع الاول شریف بعد عصر منعقد ہو گی۔ ضرور تشریف لائیے گا ہمیں آپ کا انتظار رہے گا
-
Stars
-
Producent
-
Vrijlating
-
land
-
Kwaliteit
-
categorie
